اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے صوبہ دیالہ کی سیکیورٹی کمیٹی کا کہنا ہےکہ حوض حمرین کی آزادی سے زائرین حسینی کو نشانہ بنانے کی تکفیریوں کی مذموم سازشیں ناکام ہوگئي ہیں۔ حوض حمرین شہر بعقوبہ کے شمالی مشرق میں واقع ہے۔ اس کمیٹی نے کہا ہےکہ دہشتگرد گروہ یہ کوشش کررہے تھے کہ زائرین حسینی پر حملہ کرکے فرقہ وارانہ منافرت پھیلائیں۔ اس کمیٹی کے سربراہ صادق حسینی نے کہا ہے کہ انٹلجنس رپورٹوں سے پتہ چلتا ہےکہ داعش کے سرغنے ابو بکر بغدادی نے اپنے دہشتگردوں سے کہا ہےکہ وہ زائرین حسینی کو نشانہ بنائيں اور بعقوبہ و بغداد کے درمیاں زائرین حسینی پر خود کش حملے کریں۔ واضح رہے عراقی فوج نے کرد پیشمرگہ اور عوامی رضاکاروں کی مدد سے حوض حمرین، السعدیہ اور جلولاء کو آزاد کرالیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲